اراضی فراڈ کیس: لیگی رکن اسمبلی چوہدری اشرف 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہورکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اراضی فراڈ کیس میں پاکستان مسلم لیگ نون(پی ایم ایل این ) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا، ملزم پر جعلسازی اور دھوکہ دہی سے 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں
لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این ) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔
لاہور کی مقامی عدالت نے زمین فراڈ کیس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے چوہدری محمد اشرف کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
یہ بھی پڑھیے
محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی، ن لیگی ایم این اے چودھری اشرف گرفتار
رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کو لاہور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد چوہدری محمد اشرف کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے ملزم محمد اشرف چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے27 دسمبر کو مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این ) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کو فراڈ اور جعلسازی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے الزام عائد کیا تھا کہ چوہدری محمد اشرف نے جعلسازی اور دھوکہ دہی سے 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلہ سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہے۔
پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے الزام میں کہا گیا تھا کہ چوہدری محمد اشرف نے محمد سلیم پٹواری اور علی گرداور کے ساتھ مل کر جعلی گردواری کا استعمال کرتے ہوئے 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلہ سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہے۔
مسلم لیگ نون کے گرفتار کے رہنما چوہدری محمد اشرف ساہیوال کے حلقہ نمبر 161 سے منتخب ہوکرقومی اسمبلی کے رکن بنے ہیں۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کرکے مقدمہ نمبر 18/22 درج کرکےانہیں گرفتار کیاتھا ۔