سی ٹی ڈی کی لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر بھی شامل ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باروز بھی برآمد ہوا ہے۔
لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ہفتے کے روز لاہور سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کے ایم این اے جعفر خان لغاری لاہور میں انتقال کرگئے
سندھ رینجرز نے سال 2022 سے متعلق اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے حساس اضلاع میں حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پانچوں ملزمان سے خودکش جیکٹس کے علاوہ دھماکہ خیز مواد ، بندوقیں ، گولہ بارود اور دہشت گردی کی سرگرمیوں سے متعلق لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے 504 کومبنگ آپریشنز کیے گئے جن میں 21000 مشتبہ افراد کو چیک گیا ، اور 153 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ 67 مغوی افراد کو بازیاب تھی کرایا گیا۔
اس سے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اسلام آباد میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کے دوران ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی اور دیگر اداروں نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد میں مشترکہ چھاپہ مار کر ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔ چھاپہ مار ٹیم نے گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی بی او کا انعقاد سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں کیا گیا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔