پی ٹی آئی کے ایم این اے جعفر خان لغاری لاہور میں انتقال کرگئے

81 سالہ سیاستدان اگست 2018 میں حلقہ این اے 193 (راجن پور-I) سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور ایم این اے اور سابق وزیر محمد جعفر خان لغاری ہفتے کے روز لاہور کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

81 سالہ سیاستدان اگست 2018 میں حلقہ این اے 193 (راجن پور-I) سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے الیکشن کمیشن کو وفاقی حکومت کی بی ٹیم قرار دے دیا

سچائی تلاش کرنے کے جرم میں 93 پاکستانی سمیت 1700 صحافیوں کو قتل کردیا گیا

وہ پہلی بار 2002 کے عام انتخابات میں اسی حلقے سے قومی اتحاد کے امیدوار کے طور پر پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

محمد جعفر خان لغاری 2008 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔

بعد ازاں، انہوں نے دوبارہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) میں شمولیت اختیار کی اور 2013 کے انتخابات میں این اے کی نشست کا انتخاب جیتا۔

مئی 2018 میں انہوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر عمران خان کی قیادت والی پارٹی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے سینئر سیاستدان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر