ن لیگ کا بڑا یوٹرن: اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس
ذرائع کا کہنا ہے کہ بندے توڑنے میں ناکامی پر حکمت عملی کی تبدیلی کے نام پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی ہے ، نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے نمبر گیم پوری نہ ہونے کی بنا پر تحریک واپس لی گئی ہے۔
ن لیگ کا بڑا یوٹرن یا حکمت عملی میں تبدیلی؟؟؟ پاکستان مسلم لیگ نے نمبر پورے نہ ہونے اور سبکی سے بچنے کے کیے تحریک عدم اعتماد واپس لی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسپیکر سبطین خان کی اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید
جنرل باجوہ نے میرے خلاف لابنگ کے لیے حسین حقانی کو ہائر کیا، عمران خان
مسلم لیگ ن کے ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کو واضع برتری حاصل ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی لاکھ کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان توڑے نہیں جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بندے توڑنے میں ناکامی پر حکمت عملی کی تبدیلی کے نام پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے۔
نیوز 360 کو ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ دونوں عہدوں کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن اور ان کی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ پر فوکس کر لیا ہے۔