قبضہ کنگ علی حسن بروہی کی پولیس افسر کو بیج لگانے کی تصویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین برہم

سماجی حلقوں کا جس ملک میں علی حسن بروہی جیسے لوگ پولیس افسران کو بیجز لگائیں گے اس ملک کی پولیس کی ایماندار کا کیا لیول ہوگا اس بارے میں سوچنا کچھ مشکل نہیں ہے۔

سندھ کے سب سے بڑے لینڈ گریبر اور قبضہ کنگ علی حسن بروہی کی ایک پولیس افسر کو بیج لگانے کی تصویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا طوفان برپا ہو گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر پولیٹیکل صحافی عاطف حسین نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر تصویر شیئر  کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

انسداد دہشتگردی عدالت : عمران خان کی طبی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ  کی درخواست مسترد

عاطف حسین نے تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھا ہے کہ "وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کے ماتحت اے آئی جی جاوید عالم اوڈھو بتا سکتے ہیں علی حسن بروہی نامی یہ شخص گلشن معمار تھانے کے ایس ایچ او ریاض بھٹو کی سرکاری وردی پر بیج لگا کر کیا پیغام دینا چاہ رہا ہے؟

عاطف حسین نے اپنا ٹوئٹ پولیس افسرز کراچی ، مرتضیٰ وہاب ، سندھ سی ایم ہاؤس اور سندھ گورنمنٹ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

تصویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر صارف مانی خان نے لکھا ہے کہ "یہی کہ ہو زرداری کا فرنٹ مین ہے۔”

عاطف حسین نے مانی کو جواب کا دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "جی یہ وہی ہیں جنہیں کراچی کی زمینوں کے سیاہ و سفید کا مالک سمجھا جاتا ہے۔”

عارف علی خان ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "بھائی آپ کو پتا ہے یہ سسٹم چلا رہا ہے ، مراد علی شاہ کیا بیچتا ہے اس کے آگے۔”

شجاعت قریشی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "سوال یہ ہے کہ جو صاحب بیج لگا رہے ہیں انہیں اس سسٹم کا بیج کس نے لگایا ہے۔؟”

ٹوئٹر صارف کامران خان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "سائین تو سائیں ، سائیں کا کتا بھی سائیں۔”

تاہم سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس ملک کا تباہ ہونا ٹھہر گیا ہے کیونکہ جہاں علی حسن بروہی جیسے لوگ پولیس افسران کو بیجز لگائیں گے ، ان پولیس افسران کا ایمانداری کا لیول کیا ہوگا۔ اللہ ہی حافظ ہے اس ملک کا۔

متعلقہ تحاریر