پیٹرول کی قیمت میں اضافہ: سکھر میں لوگوں کا موٹرسائیکل کا علامتی جنازہ نکل کر احتجاج

مظاہرین میں شریک لوگوں کا کہنا تھا مہنگائی نے پہلے ہی غریب کا جینا مشکل کررکھا ہے اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

سکھر: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ، سکھر میں موٹرسائیکل کا علامتی جنازہ نکال کر حکومت کے خلاف نعرے بازی، حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام شہریوں و سماجی تنظیموں کی جانب سے وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف موٹر سائیکل کا علامتی جنازہ نکال کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف شدید نعریبازی کی۔

یہ بھی پڑھیے

حیدرآباد کے اسکول میں طالبہ کی خودکشی والدین کے عدم مساوات کا شاخسانہ نکلی

کراچی میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے لگے

سماجی رہنماﺅں کی قیادت شہریوں نے موٹر سائیکل کا جنازہ کندھے پر رکھ کر علاقے کا گشت کیا، مظاہرے کی قیادت شہری اتحاد ضلع سکھر کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، سید عمران علی شاہ و دیگر کر رہے تھے۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے، آئے روز ملک میں مہنگائی کے طوفان برپا ہو رہے ہیں ، ایسا لگتا ہے حکومت ملک بچاﺅ نہیں بلکہ غریب مٹاﺅ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل پڑی ہے لیکن حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی، حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو جائے گا اور غریب عوام جو دو وقت کی روٹی مشکل سے کھا رہی تھی اب ایک وقت کی روٹی کو بھی ترس جائے گی۔

مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور حالیہ بڑھائی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت فی الفور واپس لے کر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر