ہائیکورٹ کا پی آئی بی کالونی میں 21ہزار800 مربع گز کا پلاٹ خالی کرنیکا حکم

سندھ ہائیکورٹ  نے پیر الہٰی بخش ( پی آئی بی )کالونی  کراچی میں 21ہزار 800 مربع گز کااحاطہ خالی کرانے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی قدیم ترین بستیوں میں شامل پی آئی بی کالونی میں ہزاروں گز اراضی خالی کرانے کے عدالتی احکام پر رہائشیوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی چیمبر کا شہر میں امن وا مان سے متعلق سیاسی و عسکری حکام سے بڑا مطالبہ

زاہد فخر الدین جی ابراہیم نےاشرافیہ کے سامنے ٹریفک پولیس کی بے بسی آشکار کردی

سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرا ر کے ناظر کی جانب سے 16 فروری کو جاری کردہ حکم نامے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ پی آئی بی کالونی میں ٹرانس لیاری سے متصل 21800مربع گز پر مشتمل پلاٹ نمبر14/k کو 24 گھنٹے کے اندر خالی کرایاجائے۔

عدالتی  احکام پر 75سال سے قائم کراچی کی قدیم ترین بستی کے رہائشیوں میں خوف  و ہراس پھیل  گیا ہے۔یاد رہےکہ اس سے قبل کراچی میں اعلیٰ عدالتوں کے احکام پر متوسط طبقے میں شمار ہونے والے افراد کی رہائشگاہ نسلہ ٹاور سمیت محمودآباد، گجراور اورنگی نالے کی بحالی کے نام پرہزاروں مکانات مسمار کیے جاچکے ہیں۔

 ماہر تعمیرات عارف حسن کے مطابق کراچی میں حالیہ برسوں میں انسداد تجاوزات کے نام پر ہونے والی انہدام کارروائیوں میں کم ازکم 17 ہزار خاندانوں کو بے گھر کیا گیا ہے ۔ان انہدامی کاررائیوں کے نتیجے میں 40 ہزار بچوں سمیت ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر