کراچی میں یونین کمیٹیوں کی تعداد 246 سے بڑھا کر 299 کردی گئی

سندھ حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کراچی ڈویژن میں مزید  53 یونین کمیٹیوں کے  قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تاہم اطلاق اگلے بلدیاتی الیکشن پر ہوگا

سندھ حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کراچی ڈویژن   میں مزید  53 یونین کمیٹیوں کے  قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے مطالبے پر سندھ حکومت نے کراچی میں یونین کمیٹیوں کی تعداد 246 سے بڑھا کر 299 کردی   جبکہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پیشہ ور بھکاری کراچی کی دکانوں سے سالانہ کتنے ارب روپے کماتے ہیں؟

حکومتی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں یوسیز کی تعداد 246 سے بڑھا کر 299 کر دی گئی ہے۔ یوسیز میں اضافے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق آئندہ بلدیاتی انتخابات سے ہو گا۔

حکومت سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کراچی میں53 ٹریڈ یونین کمیٹیاں شامل کردیں جس کا نوٹیفکیشن میں جاری کردیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ایم کیو ایم پاکستان  کراچی میں حلقہ بندیوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ  شہر میں یونین کونسلز اور ٹاؤنز کی تشکیل غلط  اور بدنیتی پر مبنی ہے ۔

 ایم کیو ایم پاکستان نے15 جنوری کو انتخابات کے انعقاد کے خلاف سندھ ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیاں دوبارہ کی جائیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر شہر میں  حلقہ اور حد بندیاں درست نہ ہوئیں تو ان کی بنیاد پر ہونے والے انتخابات غیرمنصفانہ ہوں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کروانے تک بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا جو تسلیم نہیں کیا گیا جس کے بعد ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر