گورنر کامران ٹیسوری کے بیٹے زید کامران نے گورنر ہاؤس سے وی لاگنگ شروع کردی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کامران ٹیسوری کے صاحب زادے زید کامران بیمار شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری خرم شیر زمان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے صاحبزادے زید کامران کی ویڈیو جو انہوں نے گورنر میں بنائی ہے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے گذشتہ روز اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ خرم شیر زمان کے مطابق یہ سندھ گورنر ہاؤس کی بنی ہوئی ویڈیو ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ نے ادارے کا آڈٹ نہ کروانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

جیو نیوز کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ، ایم ڈی نیوز اظہر عباس عہدے سے مستعفی، ذرائع

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ جس کی عمر لگ بھگ 12 سے 15 سال کے درمیان ہے ، وہ بیمار شخص کی ایکٹنگ کررہا ہے ، اسی دوران اس بیمار شخص کے دو دوست ان کی خیریت دریافت کرنے آتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جو بچہ بیمار شخص کی ایکٹنگ کررہا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس کے ملازمین کو ذاتی ملازمین کی طرح احکامات دے رہا ہے ، آنے والے مہمانوں سے تحائف وصول کررہا ہے ، اور غلط بیانی کرنے پر آنے والے مہمان دوستوں کو باہر پھینکوا دیتا ہے۔

واضح رہے کہ وہ بچہ کوئی اور نہیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بیٹا ہے۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ کیا گورنر ہاؤس کا استعمال اب یوٹیوب ویڈیوز کے لیے ہوگا؟ لیکن یہ ویڈیو گورنر ہاؤس کے شایان شان نہیں اگر یہ ویڈیو واقعی ہی گورنر ہاؤس میں بنی ہے۔

خرم شیر زمان نے اپنے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "سندھ کے گورنر ہاؤس میں فلمایا گیا ایک المناک کامیڈی سرکس، جو کبھی ایک باوقار اور تاریخی عمارت تھی جہاں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔”

متعلقہ تحاریر