پی پی سینیٹر وقار مہدی کا ہندو برادری کے مسائل کیلئےایوان بالا میں آواز بلند کرنے کا عزم

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ ہندو برادری کی عبادت گاہوں گئو شالہ، مندروں کے ترقیاتی کام مکمل کرانے سمیت انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے سینیٹ میں بھی آواز بلند کروں گا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ سندھ بھر کی اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے حکومت سندھ ترجیحی بنیادوں پر موثر اقدامات کررہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ  ہندو برادری کی عبادت گاہوں گئو شالہ، مندروں کے ترقیاتی کام مکمل کرانے سمیت انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے سینیٹ میں بھی آواز بلند کروں گا۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کا پنجاب حکومت اور پولیس پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتی برادری کو ان کے حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ سندھ بھر کی اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات کررہے ہیں۔

پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری راج کمار وادھوانی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے بات چیت  میں انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر راج کمار وادھوانی نے ہندو برادری کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں حل کرنے کی درخواست کی اور کہاکہ گئو شالہ، سادھو بیلہ ودیگر مندروں کے ترقیاتی کام التواء کا شکار ہیں، ہندو برادری میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

سینیٹر وقار مہدی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے، ہندو برادری کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے سینیٹ کے اجلاس میں بھی آواز بلند کرینگے۔

متعلقہ تحاریر