جیو نیوز نے صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے فہیم صدیقی کو نوکری سے فارغ کردیا

ملک کے بڑے نشریاتی ادارے  جیو نیوز نے تنخواہوں اضافے ،بروقت ادائیگی اور دیگر مسائل کے حوالے سے احتجاجی تحریک میں شریک کراچی کے بیورو چیف فہیم صدیقی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا،اس سے قبل انتظامیہ نے صحافیو ں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے تھے

ملک کے بڑے نشریاتی ادارے جیو نیوز نے کراچی کے بیورو چیف فہیم صدیقی کو نوکری سے فارغ کردیا۔ فہیم صدیقی جنگ اور جیو نیوز کے ملازمین اور صحافیوں کے حقوق کے لیے مسلسل سرگرم تھے ۔

ملک کے بڑے نشریاتی ادارے جیو نیوزکی انتظمایہ نےتنخواہوں اضافے، بروقت ادائیگی اور دیگر مسائل کے حوالے سے احتجاجی تحریک میں شریک کراچی کے بیورو چیف فہیم صدیقی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

جیو نیوز کا ملازمین  کےخلاف مقدمہ؛ صحافتی تنظیموں کی مذمت، عدالت عظمیٰ سے نوٹس کا مطالبہ

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستوری کے صدرخلیل ناصر نے جیو ایکشن کمیٹی کے سربراہ فہیم صدیقی کی برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے جیو نیوز  انتظامیہ سے انہیں فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

صدر کے یو جے دستور خلیل ناصر اور سیکریٹری جنرل نعمت خان نے کہا کہ اگر فہیم صدیقی کو فی الفور بحال نہیں کیا گیا تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔اس حوالے سے خصوصی اجلاس  بھی طلب کیا گیا  ہے ۔

جیو نیوز انتظامیہ کی جانب سے فہیم صدیقی کو نوکری سے فارغ کرنے سے قبل کئی ملازمین کے خلاف لیبر کورٹ میں مقدمات بھی درج کروائے گئے تھے جس کی صحافتی تنظمیوں نے مذمت کی تھی ۔

جیو نیوز اورجنگ گروپ نے تنخواہوں میں اضافے اور بروقت ادائیگی پر احتجاج کرنے والے کاشف مشتاق، سلیمان سعادت اور ذیشان شاہ سمیت کئی صحافیوں پر لیبر کورٹ میں مقدمہ درج کروادیا ہے ۔

جیو نیوز کی جانب سے صحافیوں اور ملازمین پرمقدمات کے اندراج کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا انتظامیہ کی اقدام کی شدید مذمت کی  تھی ۔

سینئر صحافی نعمت خان نے اپنے ایک ٹوئٹر تھریڈ  میں جیو نیوز کی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہا کہ  جیو نیوز نے اپنے ہی وضح کردہ جیو اصول کی خلاف وزری کی جس کی مذمت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ جیوز نیوز کے مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اظہر عباس نے بھی تنخواہوں کے مسائل سمیت دیگر معاملات پر  اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔انہوں نے گزشتہ ماہ 19اپریل  استعفیٰ دیا تھا ۔

مستعفی ایم ڈی جیو نیوز نے استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہانتظامیہ نے یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ عید الفطر سے قبل تمام ملازمین کے بقایاجات ادا کردیئے جائیں گے مگر واجبات ادا نہیں کیے ۔

یہ بھی پڑھیے

جیو نیوز کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ، ایم ڈی نیوز اظہر عباس عہدے سے مستعفی، ذرائع

ذرائع نے بتایا  تھا  کہ ایم ڈی جیو نیوز  اظہر عباس نے اپنے استعفے میں مالکان کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے کہ گزشتہ 7 سالوں سے ادارے کے کارکنان کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنگ اور جیو نیوز کے ملازمین کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے تنخواہوں میں اضافے اور بروقت ادائیگی کے معاملے پر احتجاج کیا جا رہا تھا۔ دوران احتجاج ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال بھی کی تھی ۔

متعلقہ تحاریر