آئن لائن ٹیکسی سروس کریم نے مسافروں کی آسانی کے لیے انٹرنیٹ کی بندش کا توڑ نکال لیا
موبائل انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسافروں کو بروقت سفری سہولت کی فراہمی کے لیے آئن لائن ٹیکسی سروس کریم نے مینوئل بکنگ رائیڈز متعارف کروائی ہیں
آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کے پیش نظر مینوئل بکنگ سواریوں کا آغاز کردیا ہے۔ آئن لائن ٹیکسی سروس نے شہر قائد میں فون ہیلپ لائن کا آغاز کردیا ۔
ملک میں انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کی وجہ سے صارفین کی سہولت کیلئے آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے کراچی کے شہریوں کے لیے فون کے ذریعے بکنگ سروس شروع کردی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
صرف نو فیصد پاکستانی آن لائن شاپنگ کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں، گیلپ سروے کی رپورٹ
موبائل انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسافروں کو بروقت سفری سہولت کی فراہمی کیلئے آئن لائن ٹیکسی سروس کریم نے مینوئل بکنگ رائیڈز متعارف کروائی ہیں۔
ٹیکسی سروس کریم نے کراچی میں اپنے صارفین کے لیے تین ہیلپ لائنز شروع کرکے مینوئل بکنگ رائیڈز فراہم کردی ہے ۔ٹیکسی سروس کریم نے اپنے فونز نمبرز جاری کردیئے ہیں ۔
کراچی کے صارفین سفر سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل کریم ایپ پر رجسٹرڈ اپن ے فون نمبرزسے واٹس اپ پر تحریری پیغام یا وائس میسج کے ذریعے پک اینڈ ڈراپ لوکیشن بتاکر ٹیکسی بک کر سکتے ہیں ۔
دستی بکنگ کی سواریاں ایک ہموار تجربے کو یقینی بنانے کے لیے کیش پر مبنی ہیں کیوں کہ موبائل انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کی وجہ سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں بھی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔
آئن لائن ٹیکسی سروس کی جانب سے کراچی کے صارفین کی آسانی کے لیے فون کے ذریعے ٹیکسی بکنگ کے لیے ہیلپ لائنز کے نمبرز بھی جاری کردیئے ہیں جوکہ درج ذیل ہیں ۔
92-301-2442-739, +92-320-3581-584, +92-326-3703-258+