بھاگ کر شادی کرنے والی نمرہ کاظمی نے خلع کیلیےعدالت سے رجوع کرلیا
نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا، ابھی تک 5 ہزار روپے مہر بھی نہیں دیا، والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، درخواست گزار

کراچی میں گزشتہ برس گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
نمرہ کاظمی نے شوہر نجیب شاہ رخ سے خلع کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی سے لاپتہ دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی نے پنجاب میں نکاح کرلیا
عدالت نے نمرہ کو مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی
نمرہ نے درخواست میں کہا کہ شادی کے وقت 5 ہزار روپے حق مہر طے ہوا تھا جو ابھی تک نہیں ادا کیا گیا ہے، اب نجیب کے ساتھ نہیں والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ نمرہ نے 18 اپریل 2022 کو نجیب شاہ رخ سے پسند کی شادی کی تھی۔لڑکی کے والدین نے شاہ رخ کیخلاف بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا تاہم بعدازاں لڑکی نے عدالت میں پیش ہوکراپنی مرضی سے شادی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔









