مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، سید خورشید شاہ

وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہنا ہے کہ ملازمین کے مسائل ہمارے مسائل ہیں اور انکا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیرِ برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملازمین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ان کے جائز حقوق انہیں ضرور فراہم کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک (ورکر) یونین سکھر کے ریجنل سیکریٹری شجاعت علی گھمرو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیے 

پکوڑے تلنے والے گورنر سندھ 1لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کرانے کیلیے کمربستہ

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

وفد میں نذر محمد میمن ، جاوید عباسی ، خلیل احمد ڈومکی سمیت دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ اور قائد مزدور عبدالطیف نظامانی کی ٹیلی فون پر گفتگو بھی ہوئی اور مزدوروں مسائل اور انکے حل کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ریجنل سیکریٹری شجاعت علی گھمرو و دیگر نے وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کو سیپکو مزدوروں کے مسائل کے بارے میں بتایا کہ واپڈا کا پینل اسپتال وقت کی ضرورت ہے۔ سکھر میں سیپکو میں مزید بھرتیاں ہونی چاہئے ، تاکہ لائن مین پر بوجھ کم ہوسکے۔

وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کے ملازمین کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ، ملازمین کے مسائل ہمارے مسائل ہیں اور انکا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر