عدالتی حکم کے باوجود قمبر شہداد کوٹ کے تاریخی قبرستان پر بااثر افراد قابض

قمبر شہداد کوٹ کے گاؤں بھٹی بھرام کے رہائشیوں نے عدالت کے حکم کے باوجود تاریخی قبرستان وارگزار نہ کروانے پر سرکاری انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، گاؤں کے مکینوں نے سیشن جج اور ڈپٹی کمشنر سے عدالت کے حکم پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا

سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گاؤں بھٹی بھرام کے رہائشیوں نے سات ایکٹر پر مشتمل تاریخی قبرستان پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔

عدالتی احکامات کے باوجود سات ایکٹر پر مشتمل تاریخی قبرستان سے لینڈ مافیا کا قبضہ ختم نہ کروانے پرقمبر شہداد کوٹ کے رہائشیوں نے  سرکاری حکام کے خلاف احتجاج کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

قمبر شہدادکوٹ میں قاری نے معصوم بچے سے جنسی زیادتی کر ڈالی

سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گاؤں بھٹی بھرام کے رہائشیوں نے تاریخی قبرسدتان پر بااثر وڈیروں کے قبضے کے خلاف پریس کلب تک احتجاج کیا اورریلی  نکالی ۔

قمبر بھٹی بھرام کے رہائشیوں نے لاڑکانہ بس اسٹینڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی  جس میں عدالت احکامات پر عملدر آمد  کے لیے نعرے بازی کی بھی گئی ہے ۔

احتجاجی مظاہرین کے مطابق بھٹی بھرام گاؤں کے سات ایکٹر رقبے پر مشتمل تاریخی قبرستان پر بااثر وڈیرے نے قبضہ کرکے وہاں مکانات کی تعمیر ات شروع کر رکھی ہے ۔

گاؤں کے رہائشیوں نے بتایا کہ بااثر افراد کی جانب سے تاریخی قبرستان پر قبضے کے مکانات کی تعمیر کی گئی اور انہیں فروخت کردیا گیا جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ۔

رہائشیوں کے مطابق قبرستان پر قبضے کے معاملے پر عدالت میں درخواست دائر کی  جس پر عدالت نے فوری طور پر قبرستان پر قبضہ ختم کروا کر زمین وارگزار کرنے کا حکم دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

قمبر شہداد کوٹ میں پولیس لاک اپ سے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان برآمد

اہل علاقہ  نے بتایا کہ عدالت کے واضح حکم کے باوجود تحصیل مختیار کار نے قبضہ ختم نہیں کروایا جبکہ عوامی مطالبے پر زمین وارگزار کروانے کے لیے رشوت طلب کر رہا ہے ۔

گاؤں بھٹی بھرام کے رہائشیوں نےسیشن جج قمبر شہداد کوٹ اور ڈپٹی کمشنر قمبرسے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر عدالتی احکامات پر عمل کرکے زمین وار گزار کروائی جائے ۔

احتجاجی مظاہرین نے سیشن جج اور ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی  سات ایکٹر رقبے پر مشتمل تاریخی قبرستان سے قبضہ ختم کروایا جائے ورنہ ہم اس احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھا دینگے ۔

متعلقہ تحاریر