جماعت اسلامی نے ‘غیر منتخب’ میئر ایکٹ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس انتخابی قانون کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے اس قانون کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہونا چاہیے۔

جماعت اسلامی (جے آئی) کراچی نے بدھ کے روز سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں تبدیلی کا قانون پاس کرانے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔ نئے ایکٹ کے تحت کسی بھی غیرمنتخب شخص کو میئرشپ کے لیے منتخب کیا جاسکتا ہے۔ سندھ حکومت کے نئے قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس انتخابی قانون کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے اس قانون کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہونا چاہیے۔

جماعت اسلامی نے اپنی درخواست میں دلیل پیش کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات پرائمری لوکل باڈی ایکٹ 2013 کے تحت کرائے گئے، جس کے تحت منتخب چیئرپرسن یا میئر کے امیدواروں کو حلف اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے درخواست ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے جمع کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

پاکستان میں اسوقت شاہد خاقان عباسی سے بہتر کوئی وزیراعظم نہیں، مفتاح اسماعیل

ورلڈ ٹائمز کے ٹوئٹرپول میں عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر قرار

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس کردہ ترمیمی بلدیاتی قانون کے مطابق اب غیرمنتخب شخص کو میئر کے عہدے پر فائز کیا جاسکتا ہے۔

درخواست کے مطابق میئر کا انتخاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ذریعے منتخب امیدواروں میں سے کیا جاسکتا ہے۔ درخواست میں آئین کے آرٹیکل 90  سے 93 اور 129 سے 131 بالترتیب وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کے فریم ورک کی وضاحت کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر منتخب لوگوں کو میئر منتخب کرنا آئین اور مقامی حکومتی قوانین کی روح کے خلاف ہوگا۔

درخواست میں سندھ ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ 24 مئی کو سندھ حکومت کی جانب سے نئی ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کو نوٹی فیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اپنا میئر لانے کے لیے تمام "منفی حربے” استعمال کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ کہتے ہیں اگر میئر ان کا نہیں ہوگا تو مالی امداد نہیں ملے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے زور دے کر کہا میں یہ پوچھتا ہوں کہ کراچی شہر ان کی جاگیر ہے۔

متعلقہ تحاریر