خطرناک سمندری طوفان بپرجوئے جنوب مشرقی سندھ کے ساحل کے قریب پہنچ گیا

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری  طوفان بپرجوئے 14 جون تک مزید شمال کی جانب رخ کرسکتا ہے، طوفان کراچی اور سندھ کے جنوب مشرق کی جانب رخ کرسکتا ہے۔

سمندری طوفان بپرجوئے مزید بپھر گیا ، محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف ساحلی شہروں کے لیے الرٹ جاری کردیا ، بحر عرب میں  بننے والا سمندری طوفان کراچی سے 690 کلو میٹر دور رہا گیا۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا طوفان کے مرکز اور اطراف میں 180 کلو میٹر سے 220 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان 15 جون کو کراچی کی ساحلی پٹی کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔ کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے کراچی کی ساحلی پٹی پر دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر سندھ حکومت کے متعلقہ محکموں سمیت فوج کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحر عرب میں بننے والا سمندری طوفان بپرجوئے بدترین شکل اختیار کرگیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان کراچی کے جنوب سے 690 کلومیٹر کی دوری پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیے 

بجٹ میں کراچی کیلیے پی ٹی آئی طرز پر کبھی نہ مکمل ہونے والے منصوبوں کا اعلان

سندھ ہائی کورٹ کا ایڈز میں مبتلا خواجہ سراہوں کے فوری علاج معالجے کا حکم

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق طوفان جنوبی ٹھٹھہ سے 670، جنوب مشرقی اورماڑہ سے 720 کلومیٹر کی دوری  پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق طوفان کے مرکز اور اطراف میں ہوائیں 180 سے 220 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 220 کلو میٹر فی گھنٹہ ہیں۔

سردار سرفراز کے مطابق سمندر میں اٹھنے والی لہروں کی اونچائی 35 سے 40 فٹ ہے جبکہ سمندری درجہ حرارت 30 سے 35 سینٹی گریڈ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری  طوفان بپرجوئے 14 جون تک مزید شمال کی جانب رخ کرسکتا ہے، طوفان کراچی اور سندھ کے جنوب مشرق کی جانب رخ کرسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان 15 جون کو کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے، کراچی میں 13 سے 17 جون تک موسلادھار بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق  ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمر کوٹ میں طوفان کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، میرپورخاص میں بھی بارشوں کا امکان  ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر طوفان کی مسلسل نگرانی کررہاہے۔

متعلقہ تحاریر