نجی سیکورٹی کمپنی نے مویشی منڈی جانے والے شہریوں کیلئے انوکھی سروس متعارف کرادی

ناردرن بائی پاس کے قریب مویشی منڈی میں ڈاکہ زنی کی متعدد وارداتوں کے بعد ال-امن سیکورٹی پرائیویٹ لمیٹڈ نے گاہکوں کی سہولت کے لیے نئی اسکیم متعارف کرائی ہے۔

بکرا اور گائے خریدنے جائیں حفاظت کے ساتھ ، ناردرن بائی پاس کراچی کے قریب مویشی منڈی میں ڈاکہ زنی کی متعدد وارداتوں کے بعد گاہکوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی میدان میں آگئی ہے۔

ال امن سیکورٹی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کمپنی نے بکرے اور گائے کے خریداروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے ایک منفرد اسکیم متعارف کروائی ہے۔

میسرز سیکورٹی کمپنی احسن عباس اور احسن خان کی جانب سے یہ منفرد اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیے گئے اشتہار میں کمپنی کی جانب سے گاہکوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

بجٹ میں کراچی کیلیے پی ٹی آئی طرز پر کبھی نہ مکمل ہونے والے منصوبوں کا اعلان

خطرناک سمندری طوفان بپرجوئے جنوب مشرقی سندھ کے ساحل کے قریب پہنچ گیا

ال امن سیکورٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے دیئے گئے اشتہار میں بڑے واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ "ہم آپ کو رعایتی نرخوں میں پیکج فراہم کررہے ہیں۔ آپ اپنے آپ کو منڈی میں محفوظ تصور کریں گے۔ اب آپ منڈی بغیر کسی خطرے کے جائیں۔”

social media

ال امن سیکورٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے دیئے گئے اشتہار میں دو پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں۔

1: 8 گھنٹے کی سیکورٹی کے لیے 5000 روپے چارج کیے جائیں گے جس میں کمپنی کی گاڑی کی سروس شامل نہیں ہوگی۔

2: کمپنی کی گاڑی کے ساتھ سروس چارجز 10000 روپے ہوں گے۔ یہ سروس بھی 8 گھنٹے پر محیط ہوگی۔

مزید رابطے کےلیے میسرز کمپنی احسن عباس اور احسن خان نے اپنے نمبر بھی اشتہار میں شیئر کیے ہیں۔

1: احسن عباس 0347-2159485

2: احسن خان 0316-2835290

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کو سپر ہائی وے سے ناردرن بائی  پاس منتقل کرکے سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے  کے خواہشمند شہریوں اور بیوپاریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی جانے والے شہریوں سے وارداتیں معمول بن گئیں ہیں۔ معروف کامیڈین اور اسٹیج اداکار ولی شیخ سمیت درجنوں شہریوں کو مویشی منڈی کے قریب لوٹا جاچکا ہے۔

امیر جماعت  اسلامی کراچی حافظ نعیم  الرحمان، بانی ایم کیوایم الطاف حسین اور آل سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین کاشف صابرانی نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور سندھ حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر