وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے اتحادی جماعت نون لیگ کو آنکھیں دکھانا شروع کردی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق میں اتحادی جماعت نون لیگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے ،ایسا ہی معاملہ رہا تو اتحادی حکومت سے الگ ہوجائیں گے

وزیراعلیٰ سندھ نے اتحادی جماعت نون لیگ کو آنکھیں دکھانا شروع کردی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے صوبے کی حق تلفی ناقابل برداشت ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی میں اتحادی جماعت مسلم لیگ نون کی دھمکی آمیز  لہجے میں  متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے زیادتی قبول نہیں کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو زرداری کا میئر کراچی کی طرح پورے ملک سے الیکشن جیتنے کے عزم کا اظہار

ایوان میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں  سندھ کے کوئی اسکیم نہیں رکھی گئی تو  ہم اس حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ وفاق کو سندھ کو ترجیح دینی ہوگی ،کراچی اسکیم کے لیے بجٹ مختص کرنا پڑے گا ورنہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت  سے الگ ہو جائے گی ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر میں کہا 1750ارب روپے رکھے ہیں جبکہ کل ان سے ملاقات کی تو کہا گیا 29 ارب روپے رکھے  ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے  شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ساتھ ناانصافی قبول نہیں سندھ حق ملنا چاہئے، اس طرح کام نہیں چل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بحریہ کا سندھ کے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

واضح رہے کہ  پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) کے سربراہ، وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری بھی آج سوات  کے جلسے میں اتحادی جماعت نون لیگ پر تنقید کرچکے ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے  نون لیگ کی قیادت کو پیغام دیا کہ ملک میں بروقت الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور اتحادیوں کو بلا خوف و خطر الیکشن میں حصہ لینے چاہیے

متعلقہ تحاریر