کراچی کے میئر و ڈپٹی میئر نے عہدے کا حلف اٹھالیا؛ بلاول نے بڑے دعوے کردیئے

پیپلزپارٹی کےنو منتخب میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئر عبداللہ مراد نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلی بار کراچی میں  پیپلز پارٹی  کے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں، اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کےنو منتخب میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ تقریب حلف برداری میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کےنو منتخب میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئر عبداللہ مراد نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ چیف الیکشن کمشنر  سندھ اعجاز چوہان نے دونوں سے حلف  لیا ۔

یہ بھی پڑھیے

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میئر کے انتخاب میں ای سی پی پر پیپلز پارٹی کی مدد کا الزام لگا دیا

پولو گراؤنڈ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ  کامران ٹیسوری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

کراچی کے پولو گراؤنڈ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب کے دوران پی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پرجوش نعرے بازی کی۔کارکنوں نے بلاول کو اگلا وزیراعظم بھی قرار دیا ۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین،وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  تاریخ میں پہلی بار کراچی میں  پیپلز پارٹی  کے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں۔

بلاول زرداری نےکہا کہ ہم کراچی کے مکینوں کے اعتماد پر پورا اترے گے۔ شہر کے لوگ پانچ سال بعد ہم سے ہماری پرفارمنس پر سوال کریں، ہمیں اپنی ذمہ داریاں معلوم ہیں۔

بلاول نے کہا کہ کراچی ہی ملک کو معاشی اور دیگر مسائل سے نجات دلا سکتا ہے ۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی  لونگا اور اسے حل کرونگا ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کے اسد امان نے میئر کراچی کیلیے حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے کی وجہ بتادی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے  جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ میرا گھیراؤ کیسے کریں گے جبکہ قومی اسمبلی میں ان کا صرف ایک ہی رکن موجود ہے ۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کو مشورہ دوں گا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کرکام کریں۔ جناح ہاؤس پر حملے کرنے والوں کے ساتھ مل کر کراچی پرقبضے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

متعلقہ تحاریر