پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کے آپریشنز متحدہ عرب امارات کے حوالے کردیئے

پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کا 21 سالہ آپریشنز معاہدہ ختم ہونے کے بعد پی آئی سی ٹی آپریشنز سے متعلق کابینہ کی کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز نےاسلام آباد اور ابو ظہبی کے درمیان فریم ورک معاہدے کی منظوری دی

پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کو متحدہ عرب امارات کی کمپنی چلائے گی۔دونوں حکومتوں کے درمیان فریم ورک معاہدے کے مسودے کی منظوری دے دی  ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز اجلاس  ہوا جس میں بحری امور کے وزیر سمیت دیگر حکام شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

سمندری طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینلز نے کام شروع کردیا

پی آئی سی ٹی کا 21 سال معاہدہ 17 جون کو ختم ہو گیا ہے، بورڈ ممبر نے بتایاکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 13 روز کیلئے پی آئی سی ٹی کے انتظامی امور سنبھالے ہیں۔

کابینہ کی کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز نے متحدہ عرب امارات کو پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل چلانے کیلئے معاہدے کے مسودے کی منطوری دی ۔

پی آئی سی ٹی کے آپریشنز سے متعلق کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز نےاسلام آباد اور ابو ظہبی کے درمیان فریم ورک معاہدے کی منظوری دی ۔

کمیٹی نے مجریہ 1922کے تحت فریم ورک معاہدے کے مسودے کی منظوری دی ہے ۔ معاہدے کی حتمی منظور کے لیے اسے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا ۔

بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کمیٹی کےمطابق  پی آئی ٹی سی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بحری امور کے شعبہ میں تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے

سمندری طوفان بپر جوئے کے پیش نظر فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا نوٹم جاری کردیا گیا

رواں ماہ کی 17 تاریخ کو  پی آئی سی ٹی   کے آپریشن معاہدے ختم ہونے کے بعد کراچی پورٹ ٹرسٹ نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا ۔

پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل (پی آئی سی ٹی) آپریشنز کے حوالے سے بورڈ میٹنگ ہوئی تھی جس میں چیئرمین کے پی ٹی سمیت اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے   ۔

متعلقہ تحاریر