ڈانس پارٹی میں نشے کی زیادتی سے ہلاک ٹک ٹاکر لڑکی سے متعلق حقائق سامنے آگئے

کراچی کے جناح اسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی لڑکی سے متعلق حقائق سامنے آنے لگے،پولیس کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی لڑکی عائشہ  ٹک ٹاکر تھی جوکہ ڈیفنس میں ڈانس پارٹی  کے دوران نشے کی زیادتی سے ہلاک ہوئی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈانس پارٹی کے دوران نشے کی زیادتی سے مرنے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی ۔ جاں بحق  لڑکی کے ساتھی اسے جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے ۔

کراچی کے جناح اسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی لڑکی سے متعلق حقائق سامنے آنے لگے ۔ لڑکی ڈانس پارٹی کے دوران نشے کی زیادتی کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

متنازعہ ٹک ٹاکر صندل خٹک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جناح اسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی لڑکی نشے کی زیادتی کی وجہ سے انتقال کردی گئی جسے اس کے ساتھی جناح اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے ۔

کراچی پولیس حکام کے مطابق مرنے والی لڑکی کا تعلق پنجاب کے شہر شیخو پورہ سے تھا ۔ لڑکی کے اہلخانہ  کے کراچی پہنچنے کے بعد قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا ۔

پولیس  حکام کے مطابق  جناح اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ  لڑکی کو اسپتال لانے والے لڑکوں نے ابتدائی معلومات فراہم کی اور پھر اس کے بعد وہ اسپتال سے فرار ہوگئے ۔

پولیس  کے مطابق  لڑکی کو مردہ حالت میں اسپتال لانے والے ملزما ن کی شناخت جبران اور رحمت  علی کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے  دو ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی ٹک ٹاکر جیا خان نے عمران خان کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش ظاہر کردی

پولیس نے بتایا ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی ڈانس پارٹی میں نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاک ہوئی۔ جاں بحق لڑکی کی شناخت عائشہ نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کی رہائشی تھی ۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک لڑکی عائشہ کا موبائل فون برآمد نہیں ہوا تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا لڑکی ٹک ٹاکر تھی اور اس کے  متعدد سوشل میڈیا  وڈیوز سامنے آگئیں ہیں ۔

متعلقہ تحاریر