اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسٹیل ملز ملازمین کی بحالی کا حکم معطل کردیا

کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، اور انہوں نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے احکامات کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات معطل کر دیئے ہیں۔

کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، اور انہوں نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیے 

کراچی سمیت سندھ میں خواتین و بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کے آپریشنز متحدہ عرب امارات کے حوالے کردیئے

جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے تحریری فیصلے میں حکم دیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات کیس کی آئندہ سماعت تک معطل رہیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی آئندہ سماعت 6 جولائی کو مقرر کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے 24 مارچ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اُس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں خصوصی کمیٹی نے اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر