پاکستان سنی تحریک سکھر کی کال پر سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے سویڈن حکومت کا جھنڈا اور پتلہ بھی نذر آتش کرکے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

سکھر: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ( تحفظ قرآن پاک ) ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

سکھر شہر میں کارکنان و شہریوں کی بڑی تعداد نے پاکستان سنی تحریک صوبہ سندھ کے صدر حضرت مولانا نور احمد قاسمی کی قیادت میں لوکل بورڈ تا سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کا حکومت سے معیشت کی بحالی کیلئے دیرپا معاشی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی زیرقیادت احتجاجی ریلی کا انعقاد

شرکاء ریلی نے ہاتوں میں سویڈن واقعہ کے خلاف مذمتی پلے کارڈ ، بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ کارکنان کی جانب سے پریس کلب کے سامنے سویڈن حکومت کا جھنڈا اور پتلہ بھی نذر آتش کرکے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

ریلی میں پاکستان سنی تحریک  کے رہنماؤں سمیت تاجر تنظیموں و معزز شہریوں حاجی محمد جاوید مہمن ،محمد رضوان قادری ،قاری محمد مٹھل،مولانا اسلم سلطانی،محمد سجاد سلطانی،خالد حسین قاسمی ،عببدالصمد قادری،ظالب حسین ملاح سمیت دیگر علماء کرام و رہنماؤں نے شرکت کی۔

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک صوبہ سندھ کے صدر حضرت مولانا نور احمد قاسمی و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا۔ امت مسلمہ کو ایسے گستاخوں کے طرز عمل کو روکنے کی سخت ضرورت ہے۔

مولانا نور احمد قاسمی کا کہنا تھا کہ قرآن مجید فرقان حمید کی بے حرمتی اور آقائے دو جہاں رحمت العالمین ﷺ کی ناموس کے خلاف شر پسند عناصر کے حملوں کا مقصد صرف اور صرف بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ہے۔ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس کا پیغام سب کیلئے خیر خواہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرآن مجید، فرقان حمید کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں ایسے واقعات پر حکومت پاکستان سمیت مسلمان حکمران ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ان شر پسند عناصر کو منہ توڑ جواب دیں کہ قرآن مجید، فرقان حمید کی بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر اس طرح کے واقعات پر عالمی برادری نے روک تھام کیلئے اقدامات نہ کئے تو امت مسلمہ سڑکوں پر نکل آئیگی اور عالمی برادری کو سخت مزحمت کا سامنا کرنا پڑیگا۔

متعلقہ تحاریر