سندھ: جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیاں، ایک فیصد امیدار بھی ٹیسٹ پاس نہ کرسکے

سندھ بھر سے ایک لاکھ 60 ہزارامیدواروں نے شرکت کی تھی جن میں صرف 13 سو امیدوار کامیاب ہوسکے

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) سکھر نے  سندھ بھر سے جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کے نتائج جاری کردیئے پورےصوبے سے ایک فیصد امیدوار بھی ٹیکسٹ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔

32 ہزار 5 سو 10 جونیئر اسکول ٹیچرز کی اسامیوں پر سندھ بھر سے ایک لاکھ 60 ہزارامیدواروں نے شرکت کی تھی جن میں صرف 13 سو کامیاب ہوسکے کامیابی کا تناسب  0.78 فیصد رہا جو کل امیداروں کا ایک فیصد بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایویسینا اسکول نے ٹیچر کی تنخواہ روک لی

وزیر تعلیم نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں نتائج سے کابینہ کو آگاہ کیا۔ دوسری جانب ٹیسٹ میں  ناکام ہونے والے امیدوار سندھ حکومت کو اس امتیازی رویے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل17ستمبر سے شروع ہونے والے جونیئر اسکول ٹیچرزکی آسامیوں پر بھرتی کیلئے یومیہ آٹھ ہزار افراد نے ٹیسٹ دیئے تھے جس میں  خواتین اور مردوں کا تناسب تقریبا برابرہی تھا امتحانات  کا پہلا مرحلہ دو اضلاع لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں شروع کیا گیا تھا ۔

 

متعلقہ تحاریر