نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق تیاریاں جاری، گیس منقطع
ناسلہ ٹاور ڈیٹونیشن آپریشن کیسے ہو گا۔ کمشنر کراچی نے آپریشن کو حتمی شکل دینے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا۔
کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیا نے نسلہ ٹاور کے بجلی، گئس اور پانی کے کنیکشن کاٹنے کے لیے اداروں کو لیٹر لکھ دیئے ہیں جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے نسلہ ٹاور کی گیس منقطع کردی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کی جانب سے کے الیکٹرک، سوئی سدرن گیس کمپنی اور واٹر بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر سے پہلے کنیکشن کاٹے جائیں تاکہ آگے کا آپریشن کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ کا ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کنٹرولڈ بلاسٹ سے گرانے کا حکم
سندھ حکومت ڈینگی مچھر کو قابو کرسکتی ہے؟
اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے یہ ہدایات عدالت کی جانب سے پیر کو ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس کی جانب سے حکم دینے کے بعد کیا گیا۔
ناسلہ ٹاور ڈیٹونیشن آپریشن کیسے ہو گا۔ کمیشنر کراچی نے آپریشن کا آغاز کردیا۔
کمیشنر کراچی آقبال میمن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کے لیے کراچی کے سب سے بڑے آپریشن کو مکمل کرنے کے لیے آج کمشنر آفیس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس آج سہ پہر ساڑے چار بجے طلب کر رکھا ہے۔
اجلاس میں عدالتی احکامات پر عملدرامد کے لیے پلان بنایا جائے گا
ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا جائے گا کے کنٹرولڈ بلاسٹ کو کس طرح سے استعمال کیا جائے اور کن احتیاطی تدابیروں کو بروئے کار لایا جائے۔
ذرائع کے مطابق ڈیٹونیشن کو استعمال کرنے کے لیے پاک آرمی کی انجینیئرنگ ٹیم بھی اجلاس میں کمیشنر کراچی کو بریفینگ دے گی۔ کمیشنر کراچی نے این ای ڈی کے وائیس چانسلر اور انجینیئرنگ ایکسپرٹ کو بھی اجلاس میں طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی نے واٹر بورڈ ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، کے ایم سی ، سولڈ ویسٹ مینیجمینٹ کے حکام و افسران بھی اجلاس میں طلب کر رکھا ہے۔ اجلاس میں اپریشن سے متعلق لاء ان آرڈر کی صورتحال کے لیے رینجرز اور پولیس کے اعلی حکام بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی اور اسسٹینٹ کمشنر فیروزآباد آسمہ بتول بھی اجلاس میں طلب ہیں۔
کمیشنر کراچی آقبال میمن کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں انتظامی امور تیزی سے جاری ہیں، تمام معملات کو خود مونیٹر کر رہا ہوں، نسلہ ٹاور آپریشن مکمل کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں سب میٹ کی جائے گی۔