سندھ حکومت کا کراچی میں بائیو گیس بسیں متعارف کرانے کا منصوبہ

ملیر ہالٹ تا نمائش ریڈ لائن کوریڈور منصوبہ تعمیر کیا جائے گا۔

 کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت ریڈ لائن کوریڈور منصوبہ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر کراچی کو منصوبہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں شرقی اور جنوبی کے ڈپٹی کمشنرز ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، بلدیہ عظمی ، کے ڈی اے ضلعی بلدیاتی اداروں کے افسرن ، ٹرانس کراچی ، کے الیکڑک ، سوئی سدرن گیس ، پی ٹی سی ایل ، این ٹی سی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ پولیس نے افغان مہاجرین کو گھروں سے بےدخل کردیا

اے کے ڈی کا کراچی پریس کلب کے لیے 1کروڑ20 لاکھ روپے کا اعلان

ٹرانس کراچی کے نمائندوں نے کمشنر کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں کوریڈور پر یوٹیلیٹی لائنوں کی منتقلی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے یوٹیلیٹی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ منصوبہ پر عملدرآمد میں تعاون کریں ، کوریڈور میں حائل لائنوں کی منتقلی کا کام جلد مکمل کریں۔

اجلاس کے دوران منصوبہ پر کام شروع کرنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ ریڈ لائن کوریڈور منصوبہ بی آرٹی منصوبہ کا حصہ ہے جس کے تحت ملیر ہالٹ سے نمائش تک بائیو گیس سے چلنے والی بسیں چلائی جائیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹینڈرنگ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے جلد کام ایوارڈ کر دیا جائے گا ، دسمبر میں تعمیراتی کام شروع ہو گا۔ دو سال میں منصوبہ مکمل ہو گا۔ جامع منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔۔ کوریڈور 26کلو میٹر پر مشتمل ہوگا 22 اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ اپنی نوعیت کا واحد کوریڈور ہوگا۔ پیدل چلنے والوں اور بائیسکل سواروں کے لئے علیحدہ ٹریک بنایا جائے گا۔  اطراف کے راستوں کو ماحول دوست اور خوبصورت بنایا جائے گا۔

منصوبہ پر پانچ سو ملین امریکی ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ عالمی مالیاتی اداروں ایشیائی ترقیاتی بنک کا تعاون حاصل ہے انھوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں ہر ممکنہ تعاون کریں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی اقبال میمن نے بتایا کہ پہلی مرتبہ کراچی میں 250 بائیو گیس بسیز متعارف کرائی جائیں گی۔

اقبال میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں بہتر بنانے کی حکومت سندھ کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ یقینی بنایا جائے متبادل راستے شہریوں کی سہولت کے مطابق ہوں۔

متعلقہ تحاریر