اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد میں جاری بحران ایک مرتبہ پھر نیا موڑ آگیا ہے

اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے حق اور سچ کی جیت ہوئی ہے۔

اسریٰ یونورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی نے 23.12.2021 کو مقدمہ نمبر 2021/2358 دائر کیا تھا۔ اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کراچی سے کامیاب ریلیف حاصل کرلیا ہے۔

عدالت نے معطل رجسٹرار عبدالقادر میمن کے چانسلر کی غیرقانونی تقرری کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن 03.11.2021 اور سرکلر 11.11.2021 کو معطل کردیا ہے جس ڈاکٹر نذیر لغاری کو اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ مزید براں ڈاکٹر نذیر لغاری اور عبدالقادر میمن کو اسریٰ یونیورسٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسریٰ یونیورسٹی کے معاملات میں مداخلت کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ انہیں عدالت کے احکامات کی تعمیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ معزز عدالت کے اس فیصلے سے ایک مرتبہ پھر سچ اور حق کی جیت ہوئی ہے۔ اور اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کی تائید ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بطور اینکر پرسن اپنے کیریئر کا آغاز بزنس پلس سے کیا، نصرت حارث

متعلقہ تحاریر