میرپور ساکرو میں پانی کی قلت، زرخیز زمین بنجر ہوگئی
گھارو سے کئی دیہاتوں میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوگیا، مکین دور سے پانے لانے پر مجبور ہوگئے، پہلے علاقوں کے زمیندار سارا پانی لے جانے لگے۔

میرپور ساکرو کے ٹیل زمینوں کو پانی نہ ملنے کے باعث زمین جنگلات کا منظر پیش کرنے لگی، گھارو سے آگے میرپور ساکرو کے قریب کئی گائوں میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوگیا، مکین دور سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے۔
میرپور ساکرو کی ملکا نہر میں پانی نہ ہونے کے باعث زمین غیر آباد ہونے لگی، وہاں مقامی زمیندار طاہر بلوچ کا کہنا تھا کہ میرپور ساکرو میں کئی سالوں سے نہر میں پانی نہیں آ رہا جس سے پریشانی بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دریائے سندھ میں پانی کی سطح مزید کم ، آبی حیات خطرے میں
پانی نا ہو تو تھوک سے کام چلایا جاسکتا ہے، بھارتی ہیر اسٹائیلسٹ نے خاتون پر تھوک دیا
دوسری جانب یہاں کے مقامی دور سے پانی لینے آتے ہیں، کراچی کے ساتھ ساتھ اب میرپور ساکرو کے آخری گائوں میں بھی پانی کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے۔
مکینوں نے متعلقہ حکام سے کئی بار درخواست کی کہ پانی آخر کے زمینداروں کو دیا جائے لیکن اس پر شنوائی نہیں ہوئی۔
دوسرے مقامی زمیندار کا کہنا تھا کہ یہاں جاگیردارانہ سسٹم ہے، جو زمیندار پہلے ہیں وہ پانی لے جاتے ہیں اور آخر کے زمینداروں کو پانی نہیں ملتا جس کے باعث لوگ اور زمیندار اب پریشانی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ یہاں پانی دیا جائے اور ایک ٹائم بنا کر اس پر عمل کیا جائے تا کہ پہلے زمینوں والے نیچے کی زمینوں کا پانی چوری نہ کریں۔









