بلاول بھٹو کا آبائی علاقہ گٹر کے پانی میں ڈوب گیا
رتوڈیرو کے شہریوں کا کہنا ہے میونسپل کمیٹی کے افسران وزیروں سے پیسے بٹورتے ہیں جبکہ صفائی کا نظام درہم برہم ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایم پی اے فریال تالپور کے حلقہ انتخاب رتوڈیرو شہر کی میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کے گندے پانی کے جگہ جگہ جوہڑوں میں تبدیل ہو گیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کے حلقہ انتخاب کی میونسپل کمیٹی کے عملے اور افسران کی آرام پسندیوں کی وجہ سے پورے شہر کا سیوریج سسٹم بیٹھ گیا ہے بڑی بڑی سڑکوں اور گلیوں میں سیوریج کا گندہ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
میرپور ساکرو میں پانی کی قلت، زرخیز زمین بنجر ہوگئی
ایس ایس پی سکھر نے پولیس افسران کو قانون کا سبق یاد کرادیا
پانی مسلسل کھڑا رہنے کی وجہ سے سڑکوں کے بیچوں بیچ گہرے گھڑے پڑ گئے جو کسی بھی وقت حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔ لیکن انتظامیہ ہے کہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں لگی ہوئی ہے۔
پی پی پی کی اعلیٰ قیادت کے حلقہ انتخاب میں ناقص صفائی کے انتظامات کی وجہ شہر کچرہ کنڈی کی شکل اختیار کر گیا ہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے شہر کی فضا تعافن زدہ ہورہی ، جس کی وجہ شہری گلی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے۔
سڑکوں اور بازاروں میں سیوریج کے پانی وجہ سے سفر کرنے والوں ، شہریوں اور تاجروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نیوز 360 کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے پریشان حال شہریوں کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی رتوڈيرو کے افسران بے حس ہو چکے ہیں ، بار بار کی یاد دہانی کے باوجود عملہ صفائی کے لیے نہیں پہنچتا ہے تاہم جب کسی ایم پی اے یا ایم این اےنے آنا ہوتا ہےتو راتوں رات صفائی کے لیے عملہ بھی پہنچ جاتا ہے ، سڑکوں کی استرکاری بھی کردی جاتی ہے ، کچرے کے ڈھیر بھی غائب ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ افسران وزیروں سے پیسے بٹور رہے ہیں جس کی وجہ سے صفائی کا نظام درہم برہم ہے، شہریوں کی پریشانی دور کرنے کے لیے صفائی کے انتظامات کیے جائیں بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔