دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل

میڈیکل بورڈ سے متعق سیکریٹری صحت نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کو آگاہ کردیا۔

جوڈیشنل مجسٹریٹ شرقی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت سندھ نے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے تشکیل دیئے گئے میڈیکل بورڈ سے متعق سیکریٹری صحت نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

دعا زہرہ کیس: سیشن کورٹ کے تحریری فیصلے نے والد کے لیے سہولت پیدا کردی

سیکریٹری صحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا خط لکھا تھا۔

سیکریٹری صحت سندھ کا کہنا ہے وکیل جبران ناصر کی جانب سے عدالتی احکامات بھی ارسال کیے گیے تھے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ دعا زہرہ کی عمر کا تین دن میں تعین کرکہ عدالت اور محکمے کو آگاہ کرے ، میڈیکل بورڈ کی سربراہی ڈاؤ میڈیکل کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کریں گی۔

سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے میڈیکل بورڈ کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر سکندر رفیق ،ڈاکٹر رانی ، پروفیسر نازلی حسین، ڈاکٹر رملہ ناز اور پروفیسر شاہ جہاں شامل ہیں۔

پولیس سرجن کا کہنا ہے ڈاکٹر اقبال ، ڈاکٹر سمعیہ ، ڈاکٹر زبیر آغا سمیت دیگر ماہر ڈاکٹر بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

پولیس سرجن کا کہنا ہے اسپیشل میڈیکل بورڈ اجلاس آج دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے حوالے سے منقعد ہوگا۔

متعلقہ تحاریر