ڈیفنس میں ڈکیتیاں کرنے والے کچے کے ڈاکو پولیس کی گرفت میں آگئے
کراچی پولیس نے ڈیفنس میں ڈکیتیاں کرنے والے رحیم یارخان کے کچے کے ڈاکوؤں کو گرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا
کراچی پولیس نے ڈیفنس میں ڈکیتیاں کرنے والے کچے کے ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی اور مسروقہ سامان بشمول مہنگی گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاء بر آمد کرلی گئیں ہیں۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن جنوبی محمد عمران خان نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ڈاکو کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے بنگلوں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیے
جزلان فیصل کے ورثا کا قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
پولیس افسر نے تصدیق کی کہ اہلکاروں نے ملزمان سے لاکھوں روپے کی نقدی اور مسروقہ قیمتی اشیاء بشمول زیورات، مہنگی گھڑیاں اور دیگر اشیاء برآمد کیں۔
مبینہ ڈاکوؤں کی شناخت سخاوت گوپانگ، عابد اندھر، شہباز خان، کامران اور عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزمان گزشتہ 3 سال سے ڈی ایچ اے کے بنگلوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقے سے ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کورنگی میں بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت باپ گرفتار
ایس ایس سی ساؤتھ عمران خان نے بتایا کہ ڈاکومحلے میں بنگلوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے باورچی، ڈرائیور اور باغبان کا کام کرتے تھے۔ جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد وہ اپنی ملازمتوں پر واپس آجاتے تھے ۔