سندھ حکومت کی سرکاری افسران کے بیرون ملک علاج کے لیے 30 ہزار ڈالر کی منظوری

سندھ حکومت نے اپنے دو سینئر سرکاری افسران بشمول ڈی سی ساؤتھ عبدالستار عیسانی کے بیرون ملک علاج کے لیے 30 ہزار ڈالر کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

کراچی: سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ساؤتھ عبدالستار عیسانی سمیت اپنے دو سینئر سرکاری افسران کو بیرون ملک علاج کے لیے 30,000 ڈالر کے فنڈز جاری کر دیے۔

ملک میں جاری شدید ترین معاشی بحران کے باوجود سندھ حکومت نے اعلیٰ سرکاری افسران، ڈی سی ساؤتھ عبدالستار عیسانی اور ایک سیکورٹی ادارے کے سینئر افسر جہانگیر مغل کو بیرون ملک علاج کے لیے بھاری فنڈز جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس ظہیر احمد کو گرفتار کرسکتی تھی مگر اسے آزاد کیا گیا، جبران ناصر

سکھر کا رہائشی دوسری بیوی کے ہاتھوں سونے اور نقدی سے محروم ہوگیا

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ عبدالستار عیسانی کی رہائش گاہ واقع ڈیفنس میں پیش آیا تھا جہاں پر پارٹی چل رہی تھی ۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

حادثے کے فوری بعد دونوں افسران کو آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا تھا بعدازاں انہیں گلشن اقبال میں پٹیل اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

نیوز 360 کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سندھ حکومت کے خرچ پر خصوصی ایئربس کے ذریعے دبئی پہنچایا جائے گا اور پھر طبیعت سنبھالنے کے بعد پلاسٹک سرجری کے لیے لندن لے جایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 30,000 ڈالر صرف روانگی کے اخراجات ہوں گے جبکہ طبی اخراجات بھی صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

متعلقہ تحاریر