پبلک ہیلتھ کی زیرنگرانی ترقیاقی کام ٹھپ ، شہری عذاب میں مبتلا

رتوڈیرو کے شہریوں کا کہنا ہے نیب اور منتخب نمائندے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کی کرپشن کا نوٹس لیتے ان کے خلاف کارروائی کریں۔

رتوڈیرو میں پبلک ہیلتھ کی زیر نگرانی ترقیاتی کام عوام کے لیے عذاب بن گیا، کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے پیور بلاکس کا کام ناکارہ ہونے کا انکشاف ، حکومت کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، نالیوں سڑکوں اور گلیوں میں لگائے گئے پیور بلاکس نالیوں کے سطح سی بھی بہت نیچے لگائے گئے ہیں ، نالیوں کی اوور فلو ہونی سے کئی جگہوں پر پیور بلاکس پر پانی کھڑا ہونے لگا، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو میں کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے پیور بلاکس کا کام ناکارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے شہریوں محمد اسلم، خادم جاگیرانی وزیر جتوئی محمد حسن، کامران، اربیلو، دھنی بخش ،ذوالفقار علی اور دیگر نے نیوز 360 رتوڈيرو کے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او اور دیگر کی مدد سے ٹھیکیداروں نے شہر کی سڑکوں اور گلیوں کے کروڑوں روپے کے بجٹ کو ہڑپ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

رائل پلازہ سکھر کے مکین 20 روز سے بجلی سے محروم

ان کا کہنا تھا کہ پیور بلاکس مین ناقص مٹيریل استعمال کیا سڑکوں پر بلاکس مین ریت اور بجری ڈالنے  کی بجائے ایک سے دو انچ کی سفید ریت ڈال دی گئی اور ریت میں مٹی ملا کر بلاکس لگائے گئے۔

شہریوں کو کہنا تھا کہ سرکاری پیور بلاکس پرائیویٹ اور من پسند لوگوں کی گلیوں اور بااثر افراد کے گھروں اور بنگلوں میں لگائے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نیب اور اپنی حلقے  کے منتخب نمائندوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ایس ڈی او پبلک ہیلتھ  کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ تحاریر