دعا زہرہ سخت سیکورٹی میں کراچی ایئرپورٹ سے دارالامان منتقل

جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے بعد زہرہ کو لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی سے لاپتا ہوکر لاہور آکر شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ کو لاہور کی مقامی عدالت کے حکم پر کراچی منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت کے حکم پر سخت سیکورٹی میں دعا زہرہ کو گزشتہ رات لاہور سے کراچی ایئرپورٹ روانہ کیا گیا تھا۔

کراچی ایئرپورٹ پر کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دعا زہرہ کو دارالامان منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

دعا زہرہ کے الزامات پر مہدی علی کاظمی کے بڑے بھائی کا بھرپور انداز میں دفاع

دعا زہرا کی کراچی واپسی میں حائل تمام رکاوٹیں دور، بچی سندھ پولیس کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے بعد زہرہ کو لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ نوجوان لڑکی (دعا زہرہ) کو کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تحریری حکم نامے میں مزید ہدایت کی گئی تھی کہ دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ "عدالت میں پیش ہونے سے پہلے کسی کو دعا سے ملنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔”

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کے حکم کے بعد پولیس کی جانب سے دعا زہرہ کی حوالگی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس کے بعد یہ ساری پیش رفت ہوئی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت نے اپنے حکم میں سندھ ہائی کورٹ کے حکم کو بھی دہرایا تھا ، سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ کیس کراچی کا اس لیے دعا زہرہ کو کراچی لایا جائے۔

21 جولائی کو سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے زہرہ کے والد سید مہدی علی کاظمی کی جانب سے اپنی بیٹی کے مبینہ اغوا اور کم عمری کی شادی سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ سنایا تھا ، سندھ ہائی کورٹ نے دعا کو کراچی منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس کلہوڑو نے ریمارکس دیے تھے کہ دھمکیوں کے بعد کراچی میں دعا زہرہ کی زندگی کو خطرہ ہے اس لیے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں اور اسے شیلٹر ہوم میں رکھا جائے۔

متعلقہ تحاریر