اسریٰ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کا آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایوارڈ ملنے کا جھوٹا دعویٰ
ترجمان اسریٰ یونیورسٹی کا کہنا ہے ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری جس ایوارڈ کا ذکر کررہے ہیں ایسا کوئی ایوارڈ آکسفورڈ یونیورسٹی نے نہیں دیا ہے۔
اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد پر مسلح افراد کی مدد سے ڈیڑھ سال سے قابض رہنے والے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے کہا ہے کہ ان خدمات کے نتیجے آکسفورڈ یونیورسٹی نے انہیں مینیجر آف دی ائیر ان ایجوکیشن کا ایوارڈ سے نوازا ہے۔
اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد پر مسلح افراد کی مدد سے گذشتہ ڈیڑھ سال سے قابض معطل وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی جانب سے گذشتہ روز ایک پریس ریلیز اور ویڈیو جاری کی گئی جس میں یہ دعوٰی کیا گیا کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بہترین یونیورسٹی اور مینیجر آف دی ائیر ان ایجوکیشن کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ناہلی شہرقائد کے مکینوں کی جانیں لینے لگی
’اغوا، کم عمری کی شادی‘: سندھ میں دعا زہرہ جیسا ایک اور کیس سامنے آگیا
ترجمان اسریٰ یونیورسٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے اس قسم کا کوئی ایوارڈ نہیں دیا۔ مزید یہ کہ یہ ایوارڈ ایک غیر معروف تنظیم کی جانب سے دیا گیا ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ پیسے لیکر اس قسم کے ایوارڈ جاری کرتی ہے۔ جس کا لنک بھی نیچے موجود ہے۔
لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کے اس پراپگنڈے میں نہ آئیں۔ وہ اس سے پہلے بھی اس قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے کرتے رہے ہیں جس کا مقصد صرف اور صرف ادارے کو بدنام کرنا ہے۔









