الیکشن کمیشن نے غلط بیانی پر جماعت اسلامی سے معافی مانگ لی

ترجمان الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنیکی درخواست دینے کا الزام عائد کیا تھا، جماعت اسلامی کے 50 کروڑ روپے ہرجانے کے نوٹس پر الیکشن کمیشن کے ہوش ٹھکانے آگئے

جماعت اسلامی کی طرف سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ملنے کے بعد الیکشن کمیشن  کے ہوش ٹھکانے آگئے۔

کمیشن نے جماعت اسلامی پر سندھ  کےبلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے التوا کی درخواست دینے کا الزام عائد کرنے پر معافی مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیے

این اے 245 کا ضمنی اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی: کیا وجہ عام انتخابات کی تیاری بنی؟

سپریم کورٹ سے ایم کیو ایم کی بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست مسترد

ای سی پی نے 20جولائی کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شدید بارشوں کے امکان کی وجہ سے ملتوی کردیا تھاجس پر جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کی کال دی تھی۔

جماعت اسلامی کی احتجاج کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان ای سی پی نے الزام عائد کیا تھا کہ جماعت اسلامی کے راجا عارف سلطان نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے الزام پر جماعت اسلامی نے ای سی پی پر 50کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کیا تھا۔

کمیشن نے جماعت اسلامی سے معذرت کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست نہیں کی تھی۔ ای سی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی افسر نے ایسا کہا تو اس پر جماعت اسلامی سے معذرت خواہ ہیں۔

کمیشن نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے انتخابات کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی تھی۔بارشوں کے پیش نظر جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ تحاریر