این اے 245 کا ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی نے اتحادی حکومت کے مشترکہ امیدوار کو شکست دے دی

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود باقی مولوی نے ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوار معید انور کو بڑے مارجن سے ہرا دیا۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار محمود باقی مولوی نے ایم کیو ایم پی اور اتحادی حکومت کے مشترکہ امیدوار معید انور کو چاروں شانے چت کردیا۔

263 میں سے 263 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار محمود باقی مولوی 29 ہزار 475 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے قریب ترین حریف معید انور نے 13 ہزار 193 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

راولپنڈی جلسے میں عمران خان کے نیوٹرلز سے کڑے سوالات

افغانستان سے متعلق وزیر داخلہ کا بیان ، رانا ثناء کو لینے کے دینے پڑ گئے

2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے مجموعی طور پر 15 امیدوار میدان میں تھے۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ تاہم پولنگ سٹیشن 55، 143 اور 144 پر پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا تھا۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار احمد رضا قادری 9 ہزار 836 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

آزاد حیثیت سے لڑنے ڈاکٹر فاروق ستار نے 3479 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ایم کیو ایم حقیقی کے محمد شاہد کو 1177 ووٹ پڑے ہیں۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق حلقے میں ووٹنگ کا تناسب 11.8 فیصد رہا ہے۔

عامر لیاقت نے 2018 میں 56,673 ووٹ حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دی۔

مقابلہ کرنے والے چند بڑے امیدواروں میں ایم کیو ایم پی کے معید انور، پی ٹی آئی کے محمود مولوی، پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سید حفیظ الدین، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے محمد احمد رضا اور ایم کیو ایم بہالی کمیٹی کے فاروق ستار شامل تھے۔

متعلقہ تحاریر