وفاق کراچی کے تین بڑے اسپتال سندھ سرکار کے حوالے کرنے پر تیار، حتمی فیصلہ کل متوقع

معاہدے کے تحت جناح اسپتال ،  قومی ادارہ برائے امراض قلب اور این آئی سی ایچ اسپتال سندھ حکومت کے حوالے کیے جائیں گے۔

کراچی کے تین بڑے اسپتال ایک بار پھر سندھ سرکار کے حوالے کرنے کا فیصلہ ، وفاقی حکومت اور سندھ سرکار کے مابین معاہدے طے پاگیا۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سراج سومرو کا کہنا ہے کہ معاہدے کی حتمی منظوری کل سندھ کابینہ کے اجلاس سے لی جائے گی ، معاہدہ اگلے پچیس سال تک کےلیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی سوسائٹی نے جناح اسپتال کی ڈاکٹر تسنیم احسن کو لاریٹ ایوارڈ سے نواز دیا

این آئی سی وی ڈی میں بھوت ملازمین کے بعد ’بھوت مریضوں‘ کا انکشاف

قاسم سراج سومرو کا کہنا ہے معاہدے کے تحت جناح اسپتال ،  قومی ادارہ برائے امراض قلب اور این آئی سی ایچ اسپتال سندھ حکومت کے حوالے کیے جائیں گے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت 25 سال تک اب نئی بھرتیاں سندھ حکومت کرے گی ، 25 سال کے بعد جو ملازمین وفاقی سرکار کے بھرتی کردہ رہیں گے وہ واپس وفاق کو کردیئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جو سندھ حکومت کے ملازمین ہونگے وہ کام کرتے رہیں گے ، 25 سال کے بعد معاہدے میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

قاسم سراج سومرو وفاق چاہے تو پچیس سال بعد اسپتال واپس لے سکتی ہے ، اس وقت تینوں اسپتالوں پر 18 ارب روپے سندھ حکومت خرچ کر رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر