چیئرمین پی پی کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کے عین سامنے کھلے نالے میں گاڑی جاگری
کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرخارجہ کے عین گھر کے سامنے کھلے نالے میں گاڑی جاگری جس سے ایدمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت تمام حکام کی غفلت کا پردہ پاش ہوگیا، کلفٹن بلاک 3 کی رہائشی معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے ٹوٹے نالے کو مجرمانہ غفلت قرار دے دیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے گھر کے سامنے کھلے نالے میں گاڑی جاگری۔ کراچی کےایدمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کی نااہلی کی باعث پوش علاقے کے مکین میں مشکلات حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرخارجہ کے عین گھر کے سامنے کھلے نالے میں گاڑی جاگری جس سے ایدمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت تمام حکام کی غفلت کا پردہ پاش ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیے
بلاول ہاؤس میں آگ پر وفاقی حکومت کے فائر ٹینڈر نے قابو پایا
فیشن ڈیزائنر ماہین خان کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرایک ویڈیو شیئر کی گئی میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک کھلے مین ہول میں کار پھنسی ہوئی دکھائی گئی۔
The nala broke 2 hours ago .my 68 year old neighbour in the car .shocking criminal negligence on the part of @BoardClifton .we are now locked out of our homes as the only other exit is shut by police due to the court https://t.co/zobOVKKtNF pic.twitter.com/6vwOGaMMXf
— Maheen Khan (@Maheenkhanpk) October 10, 2022
ماہین خان نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی رہائش گاہ عین سامنے ٹوٹے ہوئے نالے میں میرے 68 سالہ پڑوسی کی گاڑی جاگری۔ یہ مقامی انتظامیہ کی غفلت کا پردہ فاش کرتی ایک سچائی ہے ۔
ماہین خان نے انتظامیہ کی جانب سے ٹوٹے نالے پر چھت نہ ڈالنے کو مجرمانہ غفلت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنے گھروں سے باہر بند ہو گئے ہیں کیونکہ عدالت کی وجہ سے پولیس نے صرف دوسرا راستہ بند کر دیا ہے۔
اس نے مزید کہا کہ یہ کوئی مین ہول نہیں ہے بلکہ یہ سڑک کے نیچے سے گزرتے ہوئے ایک نالے کا حصہ ہے۔ انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم زرداری فارم اوربلاول ہاؤس کے بالکل پیچھے ہیں۔
we are right behind the Zardari farm& Bilawal House. We driveaccross the derelict park full of abandoned vehicles/garbage as the only other access is through a broken nala cover and animal feaces.every other entrance is blocked by Mr Z .I cannot open my bedroom window ever !! pic.twitter.com/QZhocHA5dj
— Maheen Khan (@Maheenkhanpk) October 9, 2022
ہم اپنی گاڑیاں کچرے سے بھرے پارک میں گاڑی چلاتے ہیں کیونکہ صرف دوسری رسائی ٹوٹے ہوئے نالہ کے غلاف اور جانوروں کے ملبے سے ہوتی ہے۔
فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے داخلی دروازے کو مسٹر زیڈ نے روک دیا ہے۔ میں اپنے بیڈروم کی کھڑکی کبھی نہیں کھول سکتی ہوں۔
Very good but please drive through Korangi as i did last night. Thousands of people drive through every day and believe me roads are in bad shape. Please go through University road or even Kalapul and i am sure many other road. Hope new roads would survive till the next rain.
— Mazhar Abbas (@MazharAbbasGEO) October 7, 2022









