بھٹو خاندان کے مزار کےباہر آتشزدگی، 35 دکانیں خاکستر
ایک دکان میں لگنے والی آگ نے یکے بعد دیگرے دیگر دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

لاڑکانہ کی تحصیل گڑھی خدا بخش بھٹو میں بھٹو خاندان کے مزار کی بیرونی دیوار کے ساتھ لگنے والی آتشزدگی سے35 دکانیں خاکستر ہوگئیں اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں شارٹ سرکٹ کو آتشزدگی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی : لیاری بغدادی میں گیس لیکج سے اسکول کے متعدد بچے بےہوش
سکھر میونسپل کارپوریشن نے غریب شخص کا روزگار ختم کردیا
ذرائع نے بتایا کہ بھٹو خاندان کے مزار کے باہر قائم مارکیٹ میں دکاندار مصنوعی زیورات، کھلونے، کاسمیٹکس، چوڑیوں وغیرہ کا کاروبار کر رہے تھے اور اس جگہ پر چائے کی کچھ دکانیں بھی قائم کی گئی تھیں۔
ایک دکان میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 35 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر نوڈیرو اور رتوڈیرو سے فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور کئی گھنٹے کی جدوجہد کےبعد آگ پر قابو پالیا۔
نادر لغاری، عاشق لغاری سمیت کچھ متاثرہ دکانداروں نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ نقصانات کا تخمینہ لاکھوں میں ہے کیونکہ دکانوں میں موجود ہر چیز راکھ ہو گئی ہے۔واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں ممکنہ شارٹ سرکٹ کو آتشزدگی کی وجہ قراردیا جارہا ہے ۔









