سندھ کو سیلاب سے 1.8کھرب روپے کا نقصان ہوا، سندھ کابینہ کوبریفنگ

عالمی بینک نے صوبے کیلیے 56.9 ملین ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، 22 ملین ڈالر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے منظور کیے جاچکے، وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس

سندھ کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے 1.8 کھرب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

سندھ کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

یونیسیف کا فوری عالمی امداد نہ ملنے پر سیکڑوں سیلاب متاثرہ بچوں کی موت کا انتباہ

سیلاب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر سے زائد کے نقصانات ہوئے، رپورٹ جاری

اجلاس کو بتایا کہ  رواں سال مون سون کے موسم کے تباہ کن  بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں صوبے کو 1.8کھرب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔عالمی بینک نے صوبے کیلیے 56.9 ملین ڈالر قرض کی منظوری دی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ عالمی بینک کی جانب سے ملنے والےقرض میں 27 ملین ڈالر کراچی میں سڑکوں کی مرمت پر خرچ ہوں گے جبکہ 7.9ملین ڈالر پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ  اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کیلیے منظور کیے گئے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 22 ملین ڈالر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے منظورکیے جاچکے ہیں  جبکہ سماجی تحفظ کیلیے ورلڈ بینک 200 ملین ڈالر کی علیحدہ منظوری دے گا جس میں سے 30ملین ڈالر سندھ حکومت کو ملیں گے۔

متعلقہ تحاریر