سندھ پولیس کے افسر اور اہلکار کے بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل
سندھ پولیس کے انسپیکٹر عامر گوپانگ کے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپے جبکہ اہلکار علی رضا تنیو کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں۔
سندھ پولیس کے افسر اور سپاہی راتوں رات کروڑ پتی بن گئے۔ انسپیکٹر عامر انور گوپانگ کے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ جبکہ سپاہی رضا تنیو کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے انسپیکٹر عامر انور گوپانگ کے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں جبکہ سپاہی علی رضا تنیو کے اکاونٹ میں 5 کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں۔ کردئے گئے ۔ واقعے پر افسر اور سپاہی دونوں حیران ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
دعا زہرا کیس: سندھ ہائی کورٹ کی میڈیکل رپورٹ پبلک کرنے پر کارروائی کی ہدایت
بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر: رؤف صدیقی سمیت تمام ملزمان باعزت بری
سندھ پولیس کے افسر و اہلکار کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے ہیں۔ بہادرآباد پولیس کے تفتیشی افسر عامر گوپانگ کے اکاونٹ میں اچانک 10 کروڑ کی رقم آگئی۔ رقم کی منتقل کا میسج انہیں موبائل پر موصول ہوا تھا۔
پولیس افسر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں اتنی بڑی رقم دیکھ پریشان ہوگیا ہوں، میرے تنخواہ والے اکاونٹ میں اتنی بھاری رقم آئی کہاں سے ہے ، سب سے پہلے بینک سے مجھے فون آیا کہ آپ کا اکاؤنٹ سیز ہو گیا ہے، معلومات کی تو بتایا گیا کہ آپ کا شناختی کارڈ ایکسپائر ہوگیا ہے۔
انسپیکٹر عامر گوپانگ نے بتایا کہ جب میں شناختی کارڈ چیک کیا تو وہ ایکسپائر نہیں تھا، پھر اچانک میرا اے ٹی ایم کارڈ بھی بلاک کردیا گیا، اس کے بھی ایکسپائر ہونے کا بتایا گیا، اے ٹی ایم کارڈ کی ایکسپائری ابھی باقی تھی۔ نیشنل بینک کی این ای ڈی برانچ سے رابطہ ہوا تو اکائونٹ میں موجود رقم کے بارے میں اطلاع دی گئی۔
مددگار ون فائیو کے لاڑکانہ میں موجود اہلکار کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ منتقل ہوئے ہیں۔ اس پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رقم کے بارے میں حکامِ بالا کو آگاہ کر دیا گیاہے۔ ممکنہ طور پر بینک کی غلطی سے رقم منتقل ہوئی ہے۔









