خیرپور سمیت سندھ کے بڑے علاقے تاحال سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، اسد علی شاہ

سید قائم علی شاہ کے صاحبزادے سید اسد علی شاہ نے سیلابی پانی میں ڈوبے سندھ کے مختلف علاقوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ اتنی بد قسمتی کہ سندھ کے بڑے علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ سندھ حکومت نےبحالی کے لیے اربو روپے بھی جاری کیے ہیں

 پیپلزپارٹی کے سینئرترین رہنما سید قائم علی شاہ کے صاحبزادے سید اسد علی شاہ نے سندھ حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔ انہوں نے خیر پور میرس کی تصاویر شیئر کیں جوکہ تاحال سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما اور تین مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ رہنے والے سید قائم علی شاہ کے صاحبزادے سید اسد علی شاہ نے اپنے آبائی شہر خیر پور کی تصاویر شیئر کی جو کہ تاحال سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

قائم علی شاہ کے صاحبزادے کی زبانی پیپلزپارٹی کے عروج و زوال کی داستان

اسد علی شاہ نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرسابق وائس چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ٹی ایم اے ایڈوکیٹ کاشف رضا کی پوسٹ ریٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بد قسمتی کہ سندھ کے بڑے علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

اسد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزراء  سید ناصر حسین شاہ،جام خان شورو اور وفاقی وزیر برائے آبائی وسائل سید خورشید  شاہ  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پانی میں ڈوبے عوام بے بس ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ بد قسمتی ہے کہ سندھ کے بڑے علاقے تاحال سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے بحالی کے کاموں کے لیے اربوں روپے جاری کرچکی ہے مگر عوام بے بس ہے ۔

یاد رہے کہ اسد علی شاہ اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کو صرف ایک پسماندہ صوبے کی سیاسی جماعت بھی قرار دیا تھا ۔

اسد علی شاہ نے کہا تھا کہ 70 کی دہائی کی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت آج صرف ایک صوبے تک محدود ہوگئی ہے جبکہ وہ صوبہ سب سے پسماندہ صوبہ ہے اور پیپلز پارٹی وہاں 14 سال سے حکمرانی کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

قائم علی شاہ کے بیٹے کی شازیہ مری کی بہن سینیٹر قرۃ العین مری پر تنقید

واضح رہے کہ اسد علی شاہ پیپلزپارٹی کے سینئرترین رہنما قائم علی شاہ کے صاحبزادے ہیں۔ سید قائم علی شاہ تین مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں جبکہ خیر پور میرس ان کا آبائی گاؤں ہے ۔

سید قائم علی شاہ کئی بار وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ وفاقی وزیرصنعت و تجارت، وزیر برائے امور کشمیر سمیت کئی وفاقی عہدوں پر براجمان رہ چکے ہیں جبکہ وہ انتخابات بھی خیر پور میرس سے جیتتے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر