2022 کراچی پر بھاری، 600 قتل،80 ہزار گاڑیاں، 30 ہزار موبائل فون چھینے گئے  

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران  کراچی کے شہریوں سے55 ہزار سے زائد موٹرسائیکلز چھینی یا چوری کی گئیں۔ ماہ جنوری میں 4 ہزار 330  اور فروری میں 4 ہزار 490 موٹر سائیکلز چھینی یا چوری کی گئیں ۔

حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کراچی میں امن قائم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ گزشتہ سال 2022 کے دوران 55ہزار سے زائد موٹر سائیکلز  اور 23 ہزار کے قریب گاڑیاں چھینی یا چوری کی گئیں۔

سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ سال 2022 کے دورن شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی نہیں آسکی ۔سال 2022 میں 55 ہزار شہری موٹر سائیکلز  اور 23 ہزار شہری گاڑیوں سے محروم ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم کردی

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو اسموگ کے خاتمے کیلئے قانون سازی کا حکم دے دیا

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران  کراچی کے شہریوں سے55 ہزار سے زائد موٹرسائیکلز چھینی یا چوری کی گئیں۔ ماہ جنوری میں 4 ہزار 330  اور فروری میں 4 ہزار 490 موٹر سائیکلز چھینی یا چوری کی گئیں ۔

مارچ  میں  4 ہزار 711  ، اپریل  میں 4 ہزار 305، مئی میں 4 ہزار 840،جون میں 4 ہزار566، جولائی میں 4 ہزار 377، اگست میں 5 ہزار 320، ستمبر میں 4 ہزار 980 ،اکتوبر میں 5 ہزار 105  جبکہ نومبر میں 5 ہزار 50 موٹر سائیکلز چھینی یا چوری کی گئیں۔

سال گزشتہ میں شہریوں سے23 ہزار گاڑیاں بھی چھینی اور چوری کی  گئیں۔ جنوری میں 200، فروری میں 186، مارچ میں 220 ،اپریل میں 193، مئی میں 186،جون میں188،جولائی میں160،اگست میں167 ستمبر میں 169 گاڑیاں چھینی یا چوری کی گئیں۔

2022 کے11 ماہ میں  شہر قائد کے مکینوں نے 30 ہزار موبائل فونز چھینے گئے۔ جنوری میں 2 ہزار 499، فروری میں 2 ہزار 199، مارچ میں 4 ہزار 416، اپریل میں 2 ہزار 118،مئی میں 2 ہزار 658 جون میں 2 ہزار 600 موبائل فونز چھینے گئے ۔

جولائی میں 2 ہزار 154 ،اگست میں 2ہزار 677 ، ستمبر میں 2 ہزار 446  ، اکتوبر میں 2 ہزار 260 جبکہ نومبر میں 2 ہزار 372  شہریوں سے موبائل فونز چھینے گئے تاہم سی پی ایل سی نے تاحال دسمبر  کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے ۔

2022 شہر کراچی کے مکینوں کے لیے بھاری ثابت ہوا ۔ سال کے 11 ماہ 600 سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ۔ جنوری میں 44 ، فروری میں 34 ،مارچ میں 43 ،اپریل میں 46 افراد سے جینے کا حق چھین لیا گیا ۔

سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  مئی میں 65 ، جون میں 44 ، جولائی 52 ، اگست میں 44،ستمبر میں 56 ،اکتوبر 57 افراد  کو قتل کردیا گیا ۔

متعلقہ تحاریر