میرپورخاص میں آٹے کے حصول کیلئے آنے والے شخص کو آٹا نہیں موت مل گئی
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ آٹے کے حصول کے لیے موت کو گلے لگانے والے شخص کی موت حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہے۔

پیٹ کی آگ بجھانے کےلیے آٹے کی لائن میں لگنے والے شخص کو آٹا تو نہیں ملا تاہم موت مل گئی ، میرپورخاص میں آٹے کے حصول کے لیے لائن میں لگنے والا شخص بھگڈر مچنے سے پاؤں کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں جہاں لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے وہیں غریب عوام کے لیے موت کی خریداری بھی آسان ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر پولیس سیاسی ہوگئی، تھانے میں ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
غلط حلقہ بندیوں کے باوجود جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کے حق میں ہے، حافظ نعیم الرحمان
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ملک کے حکمران طبقے کے منہ پر تمانچہ ہے جس میں ایک شخص سستے آٹے کے حصول میں موت کو گلے لگا لیتا ہے۔
ڏھ ڪلو اٽو حاصل ڪرڻ لاء رش ۾ چيڀاٽجي ويل حڪمرانن جو ووٽر. لاش ميرپورخاص پريس ڪلب اڳيان رکيل.
میرپورخاص. گلستان بلدیہ میں سستے آٹے کے حصول میں بگھدڑ ایک شخص دھکے لگنے سے جانبحق ہوگیا. لاش گلستان بلدیہ کے سامنے رکھ کر کر احتجاج#شکریہ_کس_کا_کرنا_ہے pic.twitter.com/OkWqpFNg8w
— کپتان کا کھلاڑی (@AQIB_QAIMI) January 7, 2023
میرپورخاص میں اپنے بچوں کو بھوک سے مرنے سے بچانے کے لیے آٹے کے حصول کی جنگ لڑتے ہوئے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
میرپورخاص کے علاقے گلستان بلدیہ کے قریب سستے آٹے کے آئے ہوئے ٹرک پر شہریوں نے ہلہ بول دیا ، اور پہلےمیں ، پہلے میں کی تکرار پر بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص دھکم پیل کے نتیجے میں سڑک پر گر گیا اور شہریوں کے پاؤں کے نیچے آکر کے جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔ جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گئی۔