عمران خان اوپر سے نہیں آیا جس کو گرفتار نہیں کیاجاسکتا، صدر ن لیگ لاہور
سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے اگر ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے نومنتخب صدر سیف الملوک نے کہا ہے کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف گرفتار ہوسکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر منتخب ہونے کے بعد داتا علی ہجویری کے مزار پر حاضری کے موقع پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیف الملوک کا کہنا تھا کہ انتخابات ہوں گے تو لگ پتا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
آج کی سیاست عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی، رہنما مسلم لیگ ن
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر عہدہ سنبھالتے ہی داتا علی ہجویری کے مزار پر حاضری کےلئے پہنچے، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی اور دعا کی۔
میڈیا سے گفتگو میں سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھاکہ ہماری گرفتاریوں پر تالیاں بجانے والوں کے ساتھ مکافات عمل ہورہا ہے ، مقبولیت کا دعویٰ کرنے والے الیکشن کروائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
سیف الملوک کا کہنا تھا کہ عمران خان کو حکومت نہیں ادارے گرفتار کریں گے، ذوالفقار علی بھٹو نوازشریف مریم حمزہ شہباز بھی گرفتار ہوئے عمران خان اوپر سے نہیں آئے جنہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا، برگر کھانے والے احتجاج نہیں کر سکتے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی پاکستان آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ، لاکھوں کی تعداد میں لیگی ورکرز اپنی لیڈر کا استقبال کریں گے۔ مریم نواز کا ایسا استقبال کریں گے تاریخ دیکھے گی نوازشریف کی ٹیم ایک گلدستہ کی طرح ہے، خواجہ سعد رفیق کا بھی ٹیلی فون بھی آیا ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے، ورکرز کو عزت ملی ہے پیرا شوٹر نہیں ہوں۔
سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ میرے لاہور صدر بننے کےلئے اپنی قیادت کا شکر گزار ہوں اور پنجاب کو مسلم لیگ ن کا گڑھ بنا کر ہی دم لوں گا۔