خواجہ آصف کو قوموں کی تباہی کے اسباب لیکچر مہنگا پڑگیا

خواجہ صاحب! آپ وزیر دفاع ہیں ، براہ کرم ہمیں قوموں کی تباہی کی وجوہات پر لیکچردینے کے بجائے کارروائی کریں، گالف کورسز بنانے والے براہِ راست آپ کے ماتحت ہیں، براہ کرم ایک قدم اٹھائیں، صحافی شاہد اسلم کی تنقید

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کو سرکاری خرچ  پر مبینہ طور پر چلنے والےگالف کورسز پر تنقید اور قوموں کی تباہی کے اسباب پر لیکچر مہنگا پڑگیا۔

خواجہ آصف نے پاکستان میں سرکاری اراضی پر بنے گالف کورسزسے  متعلق     آئی ایم ایف کا بیان شیئر کرتے ہوئے اس پر تنقیدی تبصرہ کیا تو صحافی نے انہیں آئینہ دکھادیا۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز دو روز سے اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی مُتَمَنّی

پی ڈی ایم والے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، فواد چوہدری

 وزیردفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد اپ ڈیٹس نامی ٹوئٹر ہینڈل کاایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں آئی ایم ایف کے حوالےسے دعویٰ کیا گیا تھا کہ” پاکستان میں 200گالف کلب سرکاری خرچے پر چل رہے ہیں“۔

خواجہ آصف نے ٹوئٹ پر اپنے تبصرے میں لکھاکہ”اور اربوں ڈالر کی سرکاری زمین پہ بنے  ہیں، ایک کلب اور گالف کورس کھربوں کی زمین پہ ہے،حکومت کو کرایہ صرف 5000 روپے،غریب کے گھر اور بستیاں حکومت بلڈوزر چلا دیتی  ہے،ایسے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں“۔

صحافی شاہد اسلم نے خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ”آپ وزیر دفاع ہیں خواجہ  صاب، براہ کرم ہمیں لیکچر دینے کے بجائے ایکشن لیں کہ قومیں کیسے تباہ ہوتی ہیں،جن لوگوں نے یہ کلب بنائے ہیں وہ براہِ راست آپ کے ماتحت ہیں، براہ کرم ایک قدم اٹھائیں“۔

شاہد اسلم کے ٹوئٹ تبصرہ کرتے ہوئے صحافی ثاقب بشیر نے کہاکہ ” اب آپ چاہتے ہیں کہ وہ مذاق بھی نہ کریں“۔

متعلقہ تحاریر