عمران خان کی جیل بھرو تحریک ، ہزاروں کارکنان کس جیل میں جائیں گے

عمران خان کی کال پر جیل بھرو تحریک کے لیے 25 ہزار سے زائد کارکنان نے رجسٹریشن کروالی ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین  تحریک انصاف عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی کال پر ملک کے چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کارکنان رضاکارانہ گرفتاری دینے کےلیے اپنے اپنے کی رجسٹریشن کرواہے ہیں۔ کراچی کے سات ڈسٹرکٹ میں بھی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 25 ہزار سے زائد کارکنان نے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروا لیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گذشتہ جیل بھرو تحریک کے حوالے سے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی 22 فروری بروز بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی قیادت نے بدھ سے شروع ہونے والی تحریک کا ویڈیو ٹیزر جاری کردیا

الیکشن آگے لے جانے والے پر آرٹیکل 6 لگے گا، شیخ رشید احمد

عمران خان نے کارکنان اور پارٹی عہدیداران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جیل بھرو تحریک کے لیے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو دھمکیاں د ی جارہی ہیں۔ حکومت کو ہماری گرفتاری کا شوق ہے تو ان کا شوق جیل بھرو تحریک  سے پورا کردیں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کے بڑ ے بڑے شہروں میں جیل بھرو تحریک شروع کریں گے جبکہ اس تحریک کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔

ادھر کراچی کے ساتوں اضلاع میں جیل بھرو تحریک کے لیے کارکنان جوک در جوک استقبالی کیمپس میں آکر اپنے نام رجسٹرڈ کروا رہے ہیں ، خواتین کی بڑی تعداد نے بھی جیل بھرو تحریک کے لیے رجسٹریشن کروالی ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل نے بھی جیل بھرو تحریک کے لیے اپنے نام کی رجسٹریشن کروا دی ہے۔ اس موقع پر ان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہاں لوگ اپنے قائد کے حکم پر آئے ہیں ، یہاں کوئی بریانی نہیں بٹ رہی ، اور نہ اس کیمپ میں امدادی سامان کی تقسیم ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے ہفتے کے روز "جیل بھرو تحریک” کا شیڈول جاری کیا تھا۔ شیڈول کے مطابق 22 فروری کو لاہور سے تحریک کا آغاز ہوگا۔

جیل بھرو تحریک کا شیڈول

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 200 کارکنان کے ہمراہ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا چھ رکنی گروپ بھی گرفتاری دے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے مطابق گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں کارکنان اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق 22 فروری کو شاہراہِ قائد اعظم لاہور پر گرفتاریاں پیش کی جائیں گی ، 23 فروری کو پشاور ،  24 کو راولپنڈی ، 25 فروری کو ملتان اور 26 فروری کو گوجرانولہ کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔

جاری شیڈول کے مطابق 27 فروری کو سرگودھا ، 28 فروری ساہیوال اور یکم مارچ کو فیصل آباد میں رضاکارانہ گرفتاری دی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق 22 فروری کو لاہور میں دی جانے والی رضا کارانہ گرفتاری کے لیے کارکنان کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق لاہور میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ، ارکان اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ گرفتاری پیش کریں گے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر