نواز شریف کی دشمنی میں پاکستان کو تباہ کردیا گیا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات ضرور ہوں گے مگر ترازو کے دونوں پلڑے پہلے برابر کرنا ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر چلتا کردیا گیا ، جتنے جھوٹ عمران خان نے بولے آج تک کسی نہیں بولے ، عمران خان اتنا بڑا چور ہے کہ اس نے گھڑیاں تک بیچ کھائیں۔

ان کا خیالات کا اظہار مریم نواز شریف نے ساہیوال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا اس ملک میں انتخابات ضرور ہوں مگر اس وقت جب ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہو جائیں گے ، انتخابات سے پہلے نواز شریف کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کرنا ہو گا ، انتخابات ضرور ہوں گے مگر پہلے دودو کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔ مسلم لیگ ن اور نواز شریف بھاری اکثریت سے انتخابات جیتیں گے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب  صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی دشمنی میں  پاکستان کے ظلم کیا گیا ، نواز شریف سے انتقام لینا تھا لے لیتے ، مگر غریب کا چولہا کیوں بجھایا؟ پاناما بینچ میں 5 بدنام زمانہ ججز شامل تھے۔ پاناما بینچ بنانے والے جنرل فیض حمید جواب دو۔ ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو جواب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو لیڈر اور سیاسی حقیقت قرار دیدیا

عمران خان قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی میں ردوبدل ، تحریک انصاف چیلنج کررہی ہے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے والے جانتے تھے کہ وہ تباہی کا دوسرا نام ہے۔ پوچھا جائے عمران خان کی بیٹی کہاں ہے؟ عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔ عمران خان کو پاکستان خراب کرنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ کسی عدالت میں ہمت نہیں کہ عمران خان کو طلب کرسکے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف پاکستان میں تھے تو پاکستان ترقی کررہا تھا ، جب سے ان کو نکالا ہے تو پاکستان نیچے جارہا ہے۔ نواز شریف کے بعد مہنگائی اور روپیہ سنبھل نہیں رہا۔ نواز شریف  وزیراعظم بنے تو پاکستان نے ٹیک آف کیا ، نواز شریف دور میں پیٹرول 65 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔ نواز شریف دور میں آٹا 35 روپے اور گھی 140 روپے فی کلو میں دستیاب تھا۔ نواز شریف دور میں روٹی 2 روپے اور چینی 50 روپے فی کلو میں ملتی تھی۔

متعلقہ تحاریر